سلطنتِ برطانیہ سے متعلق حضرت مسیح موعودؑ کی ایک الہامی پیشگوئی کے ظہور پر مشہوربرطانوی مؤرخ کی شہادت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21مارچ 2011ء میں مکرم مسعود احمد صاحب دہلوی کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جو ایک پرانی اشاعت (مطبوعہ 1960ء) سے منقول ہے۔ اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک الہامی پیشگوئی کے بروقت ظہور پر مشہور برطانوی مؤرخ مسٹر ٹوائن بی کی شہادت کا ذکر کیا ہے۔ حضرت مسیح…

’’تائی آئی‘‘

ماہنامہ ’’خالد‘‘ نومبر 2010ء میں مکرم مدثر احمد صاحب نے اپنے مضمون میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام ’’تائی آئی‘‘ کے حوالہ سے تین پیشگوئیوں کو اختصار سے بیان کیا ہے۔ حضرت پیرسراج الحق صاحب نعمانیؓ کابیان ہے کہ 1900ء میں ایک روز صبح کی نمازکے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام…

سرخ چھینٹوں کا نشان

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ مارچ 2010ء میں مغفور احمد منیر صاحب کا مرسلہ ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی ایک تحریر کے حوالہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سرخ چھینٹوں کے کشف کو بیان کیا گیا ہے۔ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ نے حضرت میاں عبداللہ…

عہد خلافت خامسہ میں پوری ہونے والی عظیم پیشگوئیاں اور نشانات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں خلافت احمدیہ کے لئے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے ایمان افروز واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ = زندہ خدا کی قائم کردہ خلافت کی سچائی کا ایک ثبوت یہ بھی ہوتا ہے کہ ماضی میں…

حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کا معجزہ

حضرت سیّد غلام حسین شاہ صاحبؓ بھیرہ ضلع شاہ پور کے رہنے والے تھے۔ 1896ء میں آپ کو وٹرنری کالج لاہور میں داخلہ ملا۔ لیکن کالج کے طلباء اور پروفیسر آپؓ کے شدید معاند ہوگئے۔ ان حالات میں خداتعالیٰ نے اپنی قادرانہ تجلّی اور نصرت کا زبردست نشان ظاہر فرمایا جس کی تفصیل تعلیم الاسلام…

ستارہ ذوالسنین ۔ دمدار ستارہ

یہ سنّت اللہ ہے کہ کسی بھی مامور کے ظہور کے وقت آسمان پر نشانات کا ظہور بھی ہوتا ہے اور ایسا ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے وقت ظہورپذیر ہوتا رہا۔ تاریخ کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پر بھی ایک دمدار ستارہ ’’ذوالسنین‘‘ آسمانی نشان کے طور پر…

پیشگوئی دربارہ محمدی بیگم صاحبہ

مخالفین خوب شور مچاتے ہیں کہ حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئی دربارہ محمدی بیگم صاحبہ پوری نہیں ہوئی حالانکہ اپنی جزئیات کے لحاظ سے پوری ہونے والی یہ پیشگوئی ایک حیرت انگیز اور ایمان افروز نشان ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 اگست 2010ء میں مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب کے قلم سے ایک مضمون شائع…

شہب ثاقبہ گرنے کا عظیم نشان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اپریل 2010ء میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت میں شہب ثاقبہ کے گرنے کی عظیم الشان پیشگوئی کے پورا ہونے کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ جب کسی مامور من اللہ کو مبعوث کیا جاتا ہے تو اس…

حضرت میاں شہامت خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23اپریل 2010ء میں حضرت میاں شہامت خان صاحبؓ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں شہامت خان صاحبؓ نادون ضلع کانگڑہ کے رہنے والے تھے۔ آپ کو 23؍اپریل 1889ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کرنے کی توفیق ملی۔ ایک دفعہ جب آپ کے تیسرے بھائی حضرت میاں امانت…

انگلستان کا پادری سمتھ پگٹ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مارچ و اپریل 2010ء میں انگلینڈ کے خدائی کے جھوٹے دعویدار سمتھ پگٹ (John Hugh Smyth-Pigott) کے بارہ میں مکرم طاہر اعجاز صاحب کا ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پگٹ کو اُس کے دعویٰ کی بنیاد پر 1902ء میں متنبّہ فرمایا تھا کہ وہ…

کیپٹن ڈگلس کا انصاف

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مئی 2009ء میں کیپٹن ولیم مانٹیگو ڈگلس کے عدل و انصاف پر مبنی شاندار کارنامہ کو مکرم سید محمد احمد صاحب ابن حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ نے اپنے ذاتی مشاہدات کے تناظر میں بیان کیا ہے۔ اگست 1897ء میں پادری ہنری مارٹن کلارک نے حضرت مسیح موعودؑ کے خلاف اقدام…

میں اپنا خون معاف کرتا ہوں

پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کراچی یکم جون 2009ء میں نامور ادیب جناب مرزا فرحت اللہ بیگ کے اُس مضمون کا ایک حصہ مکرّر شامل اشاعت کیا گیا ہے جو ’’عالمی ڈائجسٹ‘‘ کراچی کے شمارہ اکتوبر 1968ء کے صفحات 71 تا 76 میں ’’میں اپنا خون معاف کرتا ہوں‘‘ کے عنوان کے تحت شائع ہوچکا ہے۔ آپ…

یسوع، یوزو نام کا سکّہ

یسوع، یوزو نام کا ایک سکّہ دریافت ہوا ہے اور اس حوالہ سے ماہنامہ ’’النور‘‘ جولائی، اگست 2009ء میں مکرمہ عاتکہ صدیقہ صاحبہ کے قلم سے ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ قرآن مجید میں حضرت مسیح علیہ السلام کے حق میں فرمایا گیا ہے کہ دنیا میں بھی مسیح کو اس کی زندگی میں…

محترم چودھری برکت علی صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ مارچ 2009ء میں محترم چوہدری برکت علی صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے آپ کی بیٹی رقمطراز ہیں کہ آپ سیالکوٹ کے ایک گاؤں ملپرکے زمیندار گھرانے اور کٹر سنّی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو کہ پیرپرستی میں حد سے بڑھا ہوا تھا۔ تقویٰ شعار، پنجوقتہ نماز ادا کرنے والے اور تہجد گزار…

حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ

ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ دسمبر 2008ء میں مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب کے قلم سے حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ آف شکرگڑھ سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحب قوم بھٹی قصبہ چھمال تحصیل شکر گڑھ میں میاں بھولا اور مائی کاکو کے ہاں 1888ء میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کے بعد امرتسر…

حضرت ملک برکت علی صاحبؓ

حضرت ملک برکت علی صاحب ؓ قریباً 1869ء میں پیدا ہوئے اور 20 دسمبر 1951ء کو آپؓ کی وفات ہوئی۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20دسمبر 2008ء میں آپؓ کی سیرۃ و سوانح پر ایک مختصر مضمون شائع ہوا ہے۔ حضرت ملک صاحبؓ اپنے قبول احمدیت سے متعلق فرماتے ہیں کہ میں گجرات سے تعلیم حاصل کرکے…

خلیفہ وقت کی اطاعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18نومبر 2008ء میں مکرم محمد اسماعیل منیر صاحب کے قلم سے محترم ڈاکٹر سید غلام مجتبیٰ صاحب کی خلیفۂ وقت کی اطاعت کا شاندار نمونہ بیان ہوا ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب کو پاکستان میں سندھ کے محکمہ صحت کے سیکرٹری بننے کی آفر ہو چکی تھی کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ کی…

جان الیگزینڈر ڈوئی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22نومبر 2008ء میں مکرم کریم ظفر ملک صاحب کے قلم سے ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی (24مئی 1847ء تا 9مارچ 1907ء) کے انجام کے متعلق اس کے ایک پیرو کار کی گواہی کا بیان رقم کیا گیا ہے۔ ڈوئی کے بارہ میں ایک مضمون ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 29جون 2001ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت…

جری اللہ فی حلل الانبیاء ہے – نظم

رسالہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر تا دسمبر 2008ء میں شامل اشاعت مکرم انصر رضا صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جری اللہ فی حلل الانبیاء ہے وہ سب ادوار کا اک آئینہ ہے وہ تھا اک راز پوشیدہ دلوں میں وہ بن کے آرزو پلتا رہا ہے بنے ہے آگ پھر گلزار…

حضرت میاں ابراہیم صاحبؓ پنڈوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍ستمبر 2008ء میں حضرت میاں ابراہیم صاحبؓ آف پنڈوری جہلم کا مختصر ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں ابراہیم پنڈوری جہلم کے رہنے والے تھے۔ والد کا نام میاں عمر بخش تھا جو نمک، گاچنی مٹی اور کچے برتنوں کا کاروبار کرتے تھے۔ آپؓ کی بیعت ابتدائی ایام کی ہے۔ آپ…

ہیں زلزلہ زدگاں کوہ و دمن ، ساحل پہ سمندر کی یلغار – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17مارچ 2008ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہیں زلزلہ زدگاں کوہ و دمن ، ساحل پہ سمندر کی یلغار ہے صورتِ امن و اماں نہ کہیں ، نے جائے پناہ در و دیوار اس عالم افراتفری میں اک شخص…

حضرت ماسٹر احمد حسین صاحبؓ فریدآبادی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جون 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت ماسٹر احمد حسین صاحبؓ فرید آبادی کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت احمد حسین صاحبؓ ولد شیخ غلام حسین صاحب قریشی دہلی کے مضافاتی علاقے فریدآباد کے رہنے والے تھے۔ آپ کے چھ بھائی اور چار…

ریل گاڑی۔ آخری زمانہ کی اہم علامت

آنحضرت ﷺ نے آخری زمانہ کے متعلق خبر دی تھی کہ اونٹنی کی سواری موقوف ہو جائے گی۔ گویا یہ اشارہ تھا کہ ایسی نئی ایجادات کی جائیں گی جن کی موجودگی میں اونٹنی کا کام ختم ہوجائے گا۔ چنانچہ ریل بھی ایسی ہی ایجاد ہے جس نے مذکورہ پیشگوئی کو پورا کیا۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘…

حضرت امام باقررحمۃاللہ علیہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍دسمبر 2007ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کے قلم سے حضرت امام باقر رحمۃاللہ علیہ کے حالات زندگی اختصار کے ساتھ شامل ہیں۔ حضرت امام باقر ہی اُس حدیث کے راوی ہیں جس میں امام مہدی علیہ السلام کے ظہور پر سورج اور چاند کے گرہن کی خبر دی گئی ہے۔…

حضرت ڈاکٹر بوڑے خانصاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مارچ2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت ڈاکٹر بوڑے خانصاحبؓ آف قصور کا ذکرخیر شامل ہے۔ حضرت ڈاکٹر بوڑے خانصاحب اسٹنٹ سرجن نے حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات پڑھ کر قبولیت احمدیت کی توفیق پائی۔ حضرت عبد اللہ صاحبؓ (سابق دیوان چند) ولد چنت رائے گجرات بیان کرتے…

جھوم اے کالی گھٹا – نظم

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ 2005ء میں شائع ہونے والا مکرم جمیل الرحمٰن جمیل صاحب کا خوبصورت کلام: جھوم اے کالی گھٹا رقص کر بادِ صبا روحِ عالم گنگنا آ گیا ہے ، آگیا وہ محمدؐ کا غلام اس زمانے کا امام لب پہ ہیں حمد و درود مست ہیں اہلِ سجود بھیجتی…