محترمہ رضیہ بیگم صا حبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍نومبر 2011ء میں مکرمہ سلیمہ خاتون صاحبہ کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں وہ اپنی ممانی مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری نثار احمد صاحب کا ذکرخیر کرتی ہیں ۔ محترمہ رضیہ بیگم صاحبہ پابند صوم و صلوٰۃاور دینی شعار پر عمل کرنے والی بہت نیک فطرت خاتون تھیں ۔ آپ…

مکرم را جہ علی محمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اکتوبر 2011ء میں مکرم سیف اللہ وڑائچ صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جو مکرم راجہ علی محمد صاحب کے ذکرخیر پر مشتمل ہے۔ مکرم راجہ علی محمد صاحب PCS آفیسر تھے اور افسر مال کے طور پر ریٹائر ہوئے۔ جماعت احمدیہ گجرات کے امیر ضلع رہے اور اپنے پیچھے نیک…

حضرت مرزا غلام رسول صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5اکتوبر 2011ء میں حضرت مرزا غلام رسول صاحبؓ ریڈر جوڈیشل کمشنر پشاور (یکے از 313 ) کا مختصر تعارف شامل اشاعت ہے۔ حضرت مرزا غلام رسول صاحبؓ کا اصل وطن موضع پنڈی لالہ ضلع گجرات تھا۔ بی اے تک تعلیم اسلامیہ کالج لاہور میں پائی۔ آپ بیعت سے قبل زمانۂ طالبعلمی کے…

کینیا کے احباب کا جذبۂ مالی قربانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8جون 2011ء میں شائع ہونے والے مکرم مظفر احمد درّانی صاحب کے ایک مضمون میں جماعت احمدیہ کینیا کے بعض احباب کے مالی قربانی کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آپ لکھتے ہیں : ٭ ممباسہ سے سو کلو میٹر دُور بحرِہند کے جنوبی ساحل کے علاقہ Mkongani کے…

حضرت مولوی سید محمد رضوی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3اگست 2011ء میں حضرت مولوی سید محمد رضوی صاحبؓ (یکے از 313) کا مختصر سوانحی خاکہ شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی سید محمد رضوی کے والد صاحب کا نام نواب امیر ابو طالب تھا۔ آپ 1862ء یا 1864ء میں بمقام ایلور علاقہ مدراس میں پیدا ہوئے۔ آپ بڑے وجیہ اور خوبصورت تھے۔…

حضرت میاں اللہ بخش صاحب ؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 1 2جون 2010ء میں مکرم وقاص احمد وڑائچ صاحب کے قلم سے حضرت میاں اللہ بخش صاحبؓ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں اللہ بخش صاحبؓ کے والد حضرت میاں غلام رسول صاحبؓ نے اپنے خاندان میں سب سے پہلے حضرت مسیح موعودؑ کے دست مبارک پر بیعت کرنے کی سعادت…

مکرم حکیم عبد العزیز صاحب

محترم حکیم عبدالعزیز صاحب 1911ء میں پیرکوٹ ثانی ضلع حافظ آباد میں پیدا ہوئے ۔ آپ سکول کی تعلیم تو حاصل نہ کر سکے لیکن قدرتی طور پر ذہین ہونے کی وجہ سے فارسی ، عربی اور علم طب کی کچھ کتابیں پڑھ لیں اور قبولِ احمدیت کے بعد تو مطالعہ کے شوق میں ایک…

مکرم نذیر احمد جنجوعہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جولائی 2010ء میں ہومیو ڈاکٹر مکرم مقبول احمد صدیقی صاحب کا اپنے خالو مکرم نذیر احمد جنجوعہ صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم نذیر احمد صاحب جنجوعہ آف سیالکوٹ اپنی ساری فیملی کے ساتھ امریکہ شفٹ ہو چکے تھے۔ تاہم 18مارچ 2010ء کو وہ اپنے آبائی وطن کو…

محترمہ حسین بی بی صاحبہ (چوہدرانی)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 جنوری 2011ء میں مکرم سیف اللہ وڑائچ صاحب نے اپنی دادی محترمہ حسین بی بی صاحبہ کا تفصیلی ذکر خیر کیا ہے۔ محترمہ حسین بی بی صاحبہ کا تعلق پھالیہ ضلع گجرات کے ایک معزز تارڑ گھرانہ سے تھا۔ والد پٹواری تھے۔ آپ کی دنیاوی تعلیم پرائمری تھی لیکن قرآن حدیث…

محترم میاں منیر احمد بانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍فروری اور 2؍مارچ 2011ء میں محترم میاں منیر احمد صاحب بانی مرحوم کا ذکرخیر اُن کے برادراصغر مکرم شریف احمد بانی صاحب کے قلم سے شائع ہؤا ہے۔ قبل ازیں مرحوم کا محرّرہ ایک مضمون 28 جولائی 2006ء کے اسی کالم میں شائع ہوچکا ہے جس میں بیان شدہ بعض یادداشتیں ذیل…

حضرت مہر سون صاحب آف سیکھواں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 دسمبر 2010ء میں حضرت مہر سون صاحب آف سیکھواں ضلع گورداسپور کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپؓ ایک معزز زمیندار تھے، آپؓ نے 1892ء میں حضرت منشی عبدالعزیز صاحبؓ اوجلوی (یکے از 313 اصحاب احمد) کے ساتھ ہی 1892ء میں بیعت کرنے کی توفیق پائی۔ حضرت اقدس علیہ السلام کی…

محترمہ رضیہ غوری صاحبہ

لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے رسالہ ’’النصرت‘‘ دسمبر 2010ء میں محترمہ رضیہ غوری صاحبہ کا ذکرخیر اُن کی بیٹی مکرمہ صالحہ غوری صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترمہ رضیہ غوری صاحبہ کا تعلق جالندھر (انڈیا) کے ایک متوسّط گھرانہ سے تھا۔ بہت چھوٹی عمر میں والد کے سایہ سے محروم ہوگئیں۔ اُس وقت…

محترم ملک محمد عبداللہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30 ستمبر 2010ء میں شامل اشاعت مکرم ملک محمد اکرم طاہر صاحب نے اپنے مضمون میں اپنے والد محترم ملک محمد عبداللہ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم ملک محمد عبداللہ صاحب 20؍اگست 1904ء کو سرگودھا کے گاؤں کالرہ میں ایک سنی العقیدہ بریلوی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ والدین کا رجحان عرس،…

محترم مرزا ظفر احمد صاحب شہید

رسالہ ’’انصارالدین‘‘ یوکے مارچ و اپریل 2012ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم شاہد رضوان صاحب نے محترم مرزا ظفر احمد صاحب شہید کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ مکرم مرزا صاحب کی ہر خدمت، فعل، قول،سعی ا ور عمل کا انداز اس حد تک دل کی گہرائی اور سوچوں کی باریکی…

محترم خلیل احمد صاحب سولنگی شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 دسمبر 2010ء میں مکرم اکبر احمد عدنی صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں محترم خلیل احمد صاحب سولنگی شہید کا ذکرخیر کیا گیا ہے جنہوں نے 28؍مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور میں شہادت کا جام پیا۔ محترم خلیل احمد سولنگی صاحب ابن مکرم نصیر احمد صاحب سولنگی کے آباؤ…

محترم چودھری اعجاز نصراللہ خان صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اکتوبر 2010ء میں مکرم زکریا نصراللہ خانصاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے والد محترم چودھری اعجاز نصراللہ خانصاحب شہید کا ذکرخیر کیا جو 28مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور میں شہید کردیئے گئے۔ محترم چودھری اعجاز نصراللہ خانصاحب کی عمر 83 برس تھی۔ آپ 6؍ اکتوبر 1927ء کو…

محترم میاں محمد صدیق صاحب بانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 جون 2010ء میں مکرم شریف احمد بانی صاحب نے اپنے والد محترم میاں محمد صدیق صاحب بانی کی سیرت پر روشنی ڈالی ہے۔ قبل ازیں آپ کا ذکر خیر 13 اکتوبر 1995ء، 2 فروری 1996ء، 4 اپریل 2003ء اور 3ستمبر 2010ء کے شماروں میں اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔…

حضرت مولوی غلام امام صاحب عزیزالواعظین

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 جون 2010ء میں حضرت مولوی غلام امام صاحب عزیزالواعظین (صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام یکے از 313) کے مختصر حالاتِ زندگی شامل اشاعت ہیں جو کتاب ’’اصحاب صدق و صفا 313 ‘‘ سے ماخوذ ہیں۔ حضرت مولوی غلام امام صاحب اصل میں شاہجہانپور کے رہنے والے تھے لیکن اپنی ملازمت…

محترمہ نواب بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اپریل 2010ء میں مکرم پروفیسر مرزا مبشر احمد صاحب نے اپنی نانی محترمہ نواب بیگم صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ نواب بیگم صاحبہ کا تعلق کالرہ کلاں ضلع گجرات سے تھا۔ آپ بڑی خداترس، ملنسار، متوکل ، مہمان نواز، مجسم شفقت ، تہجد گزار، دعاگو اور سلسلہ سے گہری وابستگی رکھنے…

محترم چودھری غلام سرور وڑائچ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 مارچ 2010ء میں مکرم فرید احمد بھٹی صاحب کے قلم سے محترم چودھری غلام سرور وڑائچ صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے جو یکم ستمبر 2009ء کو 61 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ مکرم چودھری عنایت اللہ صاحب وڑائچ کے بیٹے تھے اور نہایت شریف النفس، مخلص اور باوفا…

مکرمہ اسلم بی بی صاحبہ اور آپ کے بھائی ڈاکٹر فیروزالدین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2010ء میں مکرمہ م۔ شاہین صاحبہ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے خاندان میں احمدیت کے نفوذ کا ذکر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ میری دادی مکرمہ اسلم بی بی صاحبہ اور آپ کے بھائی ڈاکٹر فیروزالدین صاحب چھوٹی عمر کے ہی…

مکرم خواجہ سرفراز احمد صاحب ایڈووکیٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26 دسمبر 2009ء اور 4 جنوری 2010ء میں مکرم رشید احمد صاحب (کارکن نظارت امور عامہ ربوہ ) کے قلم سے مکرم خواجہ سرفراز احمد صاحب ایڈووکیٹ کا تفصیلی ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں آپ کا ذکرخیر الفضل انٹرنیشنل 10 اگست 2001ء کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ مکرم خواجہ…

مکرم مہر مختار احمد سرگانہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 نومبر 2009ء میں مکرمہ ر۔ اختر صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد محترم مہر مختار احمد سرگانہ صاحب آف باگڑسرگانہ ضلع خانیوال کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم مہر مختار احمدسرگانہ 1937ء یا 1938ء میں باگڑسرگانہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے دادا حضرت مہر محمد اعظم صاحبؓ نے 1902ء میں…

محترمہ فرزنداں بی بی صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23نومبر 2009ء میں مکرم مقدّس احمد صاحب اپنی والدہ محترمہ فرزنداں بی بی صاحبہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مرحومہ 26جون 2009ء کو وفات پاکر بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئیں۔ آپ جوانی سے ہی پنجوقتہ نماز باجماعت اور نماز تہجد کی پابند تھیں۔ گاؤں کی بہت سی احمدی اور…

مکرم چودھری محمد موسیٰ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 نومبر 2009ء میں مکرم چوہدری محمد موسیٰ صاحب (سابق منشی احمدیہ سٹیٹس سندھ) کا مختصر ذکرخیر مکرم ماسٹر عزیز احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم چودھری محمد موسیٰ صاحب خلافت اولیٰ کے ابتدائی سالوں میں موضع شک لوہٹ ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ رواج کے مطابق واجبی سی…

حضرت شیخ مسیح اللہ صاحبؓ شاہجہانپوری

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اپریل 2009ء میں حضرت شیخ مسیح اللہ صاحبؓ شاہجہانپوری کی سیرت و سوانح سے متعلق ایک مختصر مضمون مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت شیخ مسیح اللہ صاحب شاہجہانپور (اترپردیش) سے تعلق رکھتے تھے۔ اگرچہ آپ کی بیعت کے سال کا علم نہیں لیکن اُس وقت آپ…