محترم صوبیدار محمد خان ملک صاحب

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 14 اپریل 2025ء) بابا دوالمی اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ سلطان محمدغوری کے زمانہ میں دوالمیال آئے تھے اور اُن کی آل کی نسبت سے یہ علاقہ دوالمیال کہلایا۔ دو قریبی گاؤں تترال اور وعولہ اُن کے دو بھائیوں نے آباد کیے تھے۔ بابا دوالمی کا شجرۂ نسب حضرت علیؓ…

حضرت مولانا کرم الٰہی صاحب ظفرؒ کی چند حسیں یادیں

(مطبوعہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری فروری 2025ء) ( تحریر: ڈاکٹر مبارز احمد ربانی) سپین کے مبلغ احمدیت حضرت مولانا کرم الٰہی ظفر صاحب وہ بزرگ شخصیت تھے جن کو سر زمین سپین میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور خلیفۂ وقت کی دعاؤں کے ساتھ ایسی عظیم الشان خدمات بجا لانے کی توفیق ملی جن کو تاریخ…

قبول احمدیت کی ایک ایمان افروز داستان

(مطبوعہ رسالہ ‘‘انصارالدین’’ جنوری فروری اور مئی و جون 2014ء) مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ مجھ پر ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے کہ خدا پر یقین ختم ہوگیا تھا۔ والدین نے اس معاملے کو کافی سنجیدگی سے لیا اور مختلف علماء کے پاس لے گئے۔ نتیجہ مزید منفی برآمد ہوا۔ شادی ہوگئی تھی۔ بچے…

نومبائعین کی تربیت کے لیے قیمتی نصائح

(قسط اوّل – مطبوعہ رسالہ انصارالدین مئی جون 2024ء) اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنی ایک سنت بیان فرمائی ہے کہ جب بھی زمین خشک سالی کا شکار ہو جاتی ہے تو میں آسمان سے پانی اتارتا ہوں اور جب بحروبر میں فساد برپا ہو جاتا ہے تو میں آسمان سے لوگوں کی ہدایت…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانا کیوں ضروری ہے!

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جولائی اگست 2024ء) سالانہ مقابلہ مضمون نویسی 2023ء میں سوم آنے والا مضمون مقصد بعثت انبیاء پر بنانا آدمی وحشی کو ہے اک معجزہ معنی راز نبوت ہے اسی سے آشکار جب لوگ صراط مستقیم سے منحرف ہو کر خالق حقیقی سےمنہ موڑ لیتے ہیں اور ضلالت و گمراہی کے اندھیروں میں…

کوٹلی (کشمیر) اور اُس کے ملحقات میں احمدیت کا نفوذ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 22؍اپریل 2024ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ25؍جنوری2014ء میں مکرم محمد ریحان ندھیری صاحب کے قلم سے کوٹلی (کشمیر) کے علاقے میں احمدیت کے نفوذ سے متعلق ایک تاریخی مضمون شامل اشاعت ہے جسے ’’تاریخ احمدیت کشمیر‘‘ از مکرم محمد اسداللہ قریشی صاحب مربی سلسلہ کی مدد سے قلمبند کیا گیا ہے۔…

بین الاقوامی کسرِ صلیب کانفرنس، لندن

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مارچ اپریل2024ء) مئی 1977ء کی بات ہے کہ خاکسار نے برطانیہ کے اخبارات میں یہ خبر پڑھی کہ 1978ء کے آغاز میں برطانیہ کی بعض عیسائی تنظیمیں ’’ مقدس کفن‘‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس کاانعقاد کریں گی جس میں اس بات کا تعین کیاجائے گا کہ آیا یہ ’’ مقدس کفن‘‘،…

محترم ملک بشارت ربانی صاحب آف گجرات

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مارچ اپریل2024ء) (ڈاکٹر مبارز احمد ربّانی) خاکسار کے دادا جان محترم ملک بشارت ربانی صاحب (ولادت 1916ء ، وفات 1998ء) آف گجرات اپنے ضلع گجرات کی ایک معروف شخصیت تھے۔ آپ حضرت ملک عطاء اللہ صاحب ؓ آف گجرات صحابی حضرت مسیح موعود عليہ السلام کے بڑے بيٹے تھے جن کو اللہ…

چند ابتدائی نقوشِ زندگی

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جنوری و فروری 2024ء) میری پیدائش 29؍ اپریل 1944ء کو قادیان میں ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری والدہ سلیمہ بانو صاحبہ کو اُوپر تلے تین بچے عطا فرمادیے۔ مَیں سب سے بڑا تھا۔جب مَیں پیدا ہوا تو میری خالہ جان مجھے لپیٹ کر حضرت مصلح موعودؓ کے ہاں لے گئیں۔ حضورؓ نماز…

حضرت چودھری نثار احمد صاحبؓ

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جنوری و فروری 2024ء) حضرت چودھری نثار احمد صاحبؓ کا نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رکھا۔ آپ حضرت منشی امام الدین صاحبؓ کے بیٹے اور مکرم چودھری ظہور احمد صاحب (سابق ناظردیوان صدرانجمن احمدیہ ربوہ) کے بڑے بھائی تھے۔ حضرت منشی صاحبؓ کی بعض روایات ’’والدہ نثار احمد‘‘کے نام سے…

انصاراللہ اور دعوت الی اللہ

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین نومبرودسمبر 2023ء) جماعت احمدیہ میں ذیلی تنظیموں کا قیام سیدنا حضرت مصلح موعود ؓکی خداداد ذہانت و فطانت اور علمی و انتظامی صلاحیتوں کا آئینہ دار ہے۔آپؓ نے افراد جماعت کے مروں، عورتوں اور بچوں کو عمر کے لحاظ سے ذیلی تنظیموں میں تقسیم کر کے ان کی روحانی، اخلاقی، معاشرتی اور…

محترم مولانا صوفی محمد اسحاق صاحب مرحوم

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین نومبرودسمبر 2023ء)   میرے دادا مکرم شیخ اللہ بخش صاحب کپڑے کا کاروبار کرتے تھے لہٰذا آپ کے نام کے ساتھ شیخ لگایا جاتا ہے ورنہ آپ کی قوم راجپوت تھی۔ آپ کا تعلق تلونڈی کھجور والی ضلع گوجرانوالہ سے تھا اور دہلی میں ایک بہت بڑی دکان تھی۔ آپ اور آپ…

حضرت رسول کریم ﷺ کا عشق الٰہی

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 2؍اکتوبر 2023ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اپریل 2013ء میں آنحضرت ﷺ کے عشق الٰہی کے بارے میں مکرم ندیم احمد فرخ صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ (دراصل یہ مضمون محترم حافظ مظفر احمد صاحب کی کتاب ’’انسان کاملؐ‘‘ سے منقول ہے لیکن مضمون نگار نے اصل…

اداریہ: ایمان افروز تاریخ اور ہمارا فرض

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبرواکتوبر2023ء) ’’تاریخ احمدیت‘‘ نہ صرف ایک زندہ تاریخ ہے بلکہ زندگی بخش بھی ہے۔ اس میں محفوظ بےشمار ایمان افروز داستانیں پڑھنے والوں کے دلوں کو ہمیشہ گرماتی رہیں گی اور یاد دلائیں گی کہ ہمارے بزرگوں نے حضرت اقدس مہدیٔ آخرالزماں علیہ السلام کی صداقت کا اقرار کرنے کے بعد آپؑ…

اداریہ: درازیٔ عمر کا ایک کارگر نسخہ

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جولائی و اگست2023ء) احمدیہ لٹریچر میں وقتاً فوقتاً جن عمدہ کتب کا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اُن میں ایسے بہت سے خدّامِ احمدیت کا تذکرہ پیش کیا جاتا ہے جن کا مقصدِ حیات فقط یہ تھا کہ زمین کے کناروں تک اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانے کے لیے ہرممکن جدّوجہد کریں…

سپین (ہسپانیہ) کی چند خوبصورت یادیں

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جنوری فروری2023ء) حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے میری تقرری سپین کے لیے فرمائی۔یہ وہ ملک ہے جس میں مسلمانوں نے ۷۰۰ سال تک حکومت کی اور پھر انہیں زوال آگیا اور عیسائی حکومتوں نے بعد میں جس قدر مسلمانوں پر زیادتیاں کیں، ان سے تاریخ کے اوراق اب بھی…

اسلام پرصلیبی یلغار اور حضرت مسیح محمدیؑ اور آپؑ کے غلاموں کی طرف سے کامیاب دفاع

(مطبوعہ انصارالدین یوکے مارچ و اپریل + مئی وجون + جولائی و اگست 2021ء) (مکرم فضل الٰہی انوری صاحب) اگر آج سے صرف ڈیڑھ سو سال قبل کی عالمی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو جہاں مسلمانوں کی مادی اور سیاسی قوت میں بتدریج انحطاط واقع ہونے کا پتہ لگتا ہے، وہاں اسلام دشمن طاقتوں…

ایک واقف زندگی کی بیوی کی ڈائری

(مطبوعہ انصارالدین یوکے ستمبر و اکتوبر 2021ء) خاکسار کی والدہ محترمہ مبشرہ بیگم صوفی صاحبہ کی وفات 4 جنوری 2016ء کو ہوئی۔ آپ مکرم صوفی محمداسحاق صاحب مبلغ سلسلہ کی اہلیہ تھیں۔ مرحومہ کی وفات کے بعد ان کے کاغذات میں ان کے اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے حالات زندگی ملے۔ قربانیوں سے عبارت یہ…

حضرت بابا محمد حسن صاحب رضی اللہ عنہ

(مطبوعہ انصارالدین یوکے نومبر و دسمبر 2021ء) نظام وصیت میں شمولیت کی سعادت پانے والے پہلے بابرکت وجود اور سب سے پہلے واقف زندگی ہونے کا اعزاز پانے والے حضرت بابا محمد حسن صاحبؓ کے والد ماجد کا نام مولوی کرم الدین صاحب اور دادا کا نام چو ہدری صدرالدین صاحب تھا۔ آپ کے والد…

افریقہ میں احمدی مبلغین کی قربانیوں اور احمدیت کی ترقیات کا مشاہدہ

(مطبوعہ انصارالدین یوکے جولائی واگست2022ء) جون1967ء میں لائبیریا سے برادرم مبارک احمد ساقی صاحب مرحوم امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ لائبیریا نے مجھے بذریعہ خط اطلاع دی کہ لائبیریاکے صدر مملکت مسٹر ٹب مین برطانیہ کے سرکاری دورے پرجارہے ہیں۔ ان سے احمدیہ مسلم مشن لائبیریاکے تعلقات نہایت خوشگوار ہیں۔ مسٹر ٹب مین اکثر…

جلسہ سالانہ برطانیہ 2008ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا درمیانے روز کا خطاب

2007-08ء کے دوران جماعت احمدیہ عالمگیر پر نازل ہونے والے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا تذکرہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت دنیا کے 193ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔ امسال چار نئے ممالک میں جماعت کا نفوذہوا۔ 593نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔ 351مساجد اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرنے کی سعاد ت ملی۔ 142مشن ہا…

حضرت سیٹھ عبداللہ الٰہ دین صاحب

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 9؍دسمبر 2022ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ربوہ 23؍اکتوبر2013ء میں مکرم فیض احمد گجراتی صاحب کے قلم سے حضرت سیٹھ عبداللہ الٰہ دین صاحب کا ذکرخیر ہفت روزہ ’’بدر‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت سیٹھ عبداللہ الٰہ دین صاحب اگرچہ فرد واحد تھے لیکن تبلیغ کے میدان میں آپ کی…

مولوی غلام حسین صاحب ایاز … کیپٹن سیّد ضمیر جعفری صاحب کا خراج تحسین

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23؍ ستمبر 2022ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ29؍اکتوبر 2013ء میں جناب کیپٹن سیّد ضمیر جعفری صاحب کا ایک خط ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے جو انہوں نے جماعت احمدیہ قادیان کے نام ارسال کیا۔ وہ رقمطراز ہیں: ’’مَیں حال ہی میں مشرق بعید سے آیا ہوں۔ ملایا جاوا وغیرہ میں…

کوسٹاریکا (Costa Rica) اور مونٹی نیگرو (Montenegro)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍ اگست 2022ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍ستمبر2013ء میں مکرم عطاءالنور صاحب کے قلم سے دو ایسے ممالک کا مختصر تعارف شامل اشاعت ہے جن میں گزشتہ سال،یعنی 2012-13ء کے دوران، اسلام احمدیت کا پودا لگا ہے۔ اگرچہ حضرت مصلح موعودؓ نے اپنی کتاب ’’احمدیت‘‘ میں کوسٹاریکا میں جماعت احمدیہ…

کیا خوب ہَوا گُلشنِ احمد میں چلی ہے . نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 15 جولائی 2022ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍نومبر 2013ء میں مکرم ظفر محمد ظفر صاحب کی وہ نظم شامل اشاعت ہے جو محترم فرزندعلی خان صاحب امام مسجد فضل لندن کی قادیان واپسی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہی گئی۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: کیا خوب…

چین کے ساتھ اسلام کے ابتدائی روابط

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 17جون 2022ء) چین کے ساتھ اسلام کے ابتدائی روابط روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 7؍ستمبر2013ء میں مکرم ڈاکٹر حافظ محمد اسحٰق صاحب کے ایک انگریزی مقالے کا اردو ترجمہ شامل اشاعت ہے جس میں چین کے ساتھ اسلام کے ابتدائی روابط سے متعلق تحقیق پیش کی گئی ہے۔ یہ مقالہ ’’ریویو آف ریلیجنز‘‘…