ترے خیال سے دل کو فگار کرتے ہیں – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اکتوبر ، نومبر 2008ء میں محترم عبدالمنان صدیقی شہید کے بارہ میں مکرم عبدالشکور صاحب کی کہی ہوئی یہ مختصر نظم شامل اشاعت ہے: ترے خیال سے دل کو فگار کرتے ہیں یقیں تو آتا نہیں اعتبار کرتے ہیں یہ کوئی کہنہ شجر تو نہیں تھا کٹ جاتا شگفتہ شاخ کو زیرِ…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر2008ء میں مکرم حنیف احمد محمود صاحب بیان کرتے ہیں کہ مکرم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب اپنے پیاروں میں مَنُّوں بھائی کے نام کے ساتھ جانے پہچانے جاتے تھے۔ آپ خلافت احمدیہ کی دوسری صدی کے پہلے شہید ٹھہرے۔ خاکسار سے موصوف کا تعلق گو پرانا نہیں تاہم گہرا ضرور تھا۔ ان…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید کے والد محترم کی سیرت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اکتوبر 2008ء میں مکرم قریشی فائق محی الدین عامر صاحب بیان کرتے ہیں کہ یہ عاجز 1974ء کی یورش کے ابتدائی ایام میں لاہور سے میرپور خاص آیا اور پھر یہیں کا ہورہا۔ محترم ڈاکٹر عبدالرحمن صدیقی صاحب سے تعلق مسلسل بڑھتا گیا۔ محترم ڈاکٹر صاحب ایک لمبا عرصہ ڈویژنل امیر رہے۔…

تو جانثار دیں ، تو مسیحا کا اک غلام – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 ستمبر 2008ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب کی شہادت سے متعلق شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے: تو جانثار دیں ، تو مسیحا کا اک غلام منان مرحبا تجھے ، تجھ پر بہت سلام تو خوش نصیب ہے بہت…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ26نومبر 2008ء میں مکرم منصور احمد صاحب امیر جماعت ضلع حیدر آباد رقمطراز ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے 1962ء میں محترم ڈاکٹر عبدالرحمن صدیقی صاحب کو یہ ہونہار بیٹا عطا کیا جس نے جلد جلد علم و عمل کی منزلیں طے کیں۔ ان کے ڈاکٹر بننے پر آپ نے ایک تقریب کا اہتمام…

پھر فروزاں ہوا مشہد میں شہیدوں کا لہو – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اکتوبر ، نومبر 2008ء میں محترم عبدالمنان صدیقی شہید کے بارہ میں مکرم صادق باجوہ صاحب کی کہی ہوئی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اِس نظم سے انتخاب پیش ہے: پھر فروزاں ہوا مشہد میں شہیدوں کا لہو چار سو پھیل گئی باغِ جناں کی خوشبو قتل محسن کا کیا جس نے…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24دسمبر 2008ء میں مکرم حافظ احمد خان جوئیہ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ جنوری 1997ء میں خاکسار کی تقرری بطور مربی میرپور خاص ہوئی تو امیر ضلع محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب کو بہت تعاون کرنے والا اور شوق سے خدمت کرنے والا پایا۔ دعوت الی اللہ سے بہت لگاؤ تھا۔ عاجز…

خوبیوں کا ایک پیکر ڈاکٹر عبدالمنان – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍نومبر 2009ء میں مکرم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب کے بارہ میں محترم چوہدری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: خوبیوں کا ایک پیکر ڈاکٹر عبدالمنان اک فرشتہ بندہ پرور ڈاکٹر عبدالمنان زاہد و عابد سراپا ، دین حق کا پاسباں زینت محراب و منبر ڈاکٹر عبدالمنان صاحبِ اموال…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اکتوبر 2010ء میں مکرم محمود احمد کاؤاں صاحب بیان کرتے ہیں کہ محترم ڈاکٹر صاحب کی وفات پر مَیں نے غم سے نڈھال ایک غیراز جماعت کے منہ سے یہ بات بار بار سنی کہ میری ماں کو کوئی ڈاکٹر صاحب کے بارہ میں نہ بتائے ورنہ وہ مر جائے گی۔ چند…

رخصت ہوا منانؔ خدا دیکھ رہا ہے: یوسفؔ ہوا قربان خدا دیکھ رہا ہے – نظم

ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ اکتوبر 2008ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب اور محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب کی شہادت کے حوالے سے شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: رخصت ہوا منانؔ خدا دیکھ رہا ہے یوسفؔ ہوا قربان خدا دیکھ رہا…

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب کی سیرت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اگست 2009ء میں مکرم شریف احمد صاحب دیڑھوی لکھتے ہیں کہ خاکسار 1951ء میں کراچی سے آکر کرونڈی ضلع خیرپور سندھ میں آباد ہوگیا تھا۔ صوبہ سندھ میں 2 ڈویژن یعنی خیر پور اور حیدرآباد ڈویژن تھے۔ خیرپور ڈویژن میں محترم مولوی غلام احمد صاحب فرخ مربی تھے۔ اُن کا ہیڈ کوارٹر…

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر 2008ء میں مکرم محمود مجیب اصغر صاحب بیان کرتے ہیں کہ 1972ء میں جب بسلسلہ ملازمت مجھے نوابشاہ اور قریبی علاقوں میں رہنے کا موقع ملا تو محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب قائد علاقہ تھے۔ خاکسار کو ان کے ساتھ عاملہ میں بھی خدمت کرنے کا موقع ملا۔ محترم سیٹھ محمد…

سیرت محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اکتوبر 2008ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب لکھتے ہیں کہ قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد خاکسار نے 1975ء میں ضلع نوابشاہ سے وکالت کا آغاز کیا تو محترم سیٹھ صاحب کی راہنمائی میں جماعتی خدمت کا آغاز بھی کیا۔ آپ میرے محسن، مربی، اور بڑے بھائی کی طرح تھے۔…

شہید احمدیت محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ8؍اکتوبر 2008ء میں مکرم نذیر احمد خادم صاحب بیان کرتے ہیں کہ مجھے 1972ء تا 1978ء ضلع نوابشاہ میں قیام کے دوران جناب سیٹھ صاحب مرحوم کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ اس وقت آپ قائد خدام الاحمدیہ علاقہ سکھر ڈویژن تھے جس میں نوابشاہ اور خیرپور میرس کے اضلاع بھی شامل…

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب کا ذکرخیر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اکتوبر2008ء میں مکرم لئیق احمدعاطف صاحب اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ 2007 ء کے آغاز میں خاکسار کوایک جماعتی دورے پر نوابشاہ جانے کا موقع ملا۔ محترم امیر صاحب نے اتنا بھرپور تعاون کیا کہ گویا ہر وقت خود خدمت کرتے رہے۔ جس کے ساتھ ہمیں کہیں بھجوایا اُسے بھی یہی…

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب شہیداحمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15نومبر 2008ء میں مکرم طارق محمود صاحب بیان کرتے ہیں کہ محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب امیر ضلع نوابشاہ سے میرا تعلق 1990ء سے تھا جب خاکسار اپنی سروس کے سلسلہ میں نوابشاہ آیا اورپھر یہ تعلق گہرا ہوتے ہوتے محبت کا رنگ اختیار کرگیا۔ آپ ہر وقت سلسلہ کے کاموں میں…

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب کی سیرت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29دسمبر 2008ء میں مکرم نصیر احمد کھرل صاحب بیان کرتے ہیں کہ 2004ء میں خاکسار دوڑ ضلع نوابشاہ میں بطور مربی سلسلہ مقرر ہوا اور 2007ء سے محمود ہال نوابشاہ میں خدمت کی توفیق پا رہا ہے۔ اس طرح محترم سیٹھ صاحب سے روزانہ ملاقات ہوتی تھی اور محترم امیرصاحب کی یہ…

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب امیر جماعت احمدیہ ضلع نوابشاہ کو مورخہ 9؍ستمبر 2008ء کو افطاری کے لئے دکان سے گھر جاتے وقت بھرے بازار میں احمدیہ مسجد کے سامنے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔ آپ کو سر، گردن اور سینے میں تین گولیاں لگیں۔ فوری…

یہ وہ بازار کہ ہر دام خوشی سے حاضر – نظم

رسالہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی تا ستمبر2008ء میں شامل اشاعت مکرم فاروق محمود صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: یہ وہ بازار کہ ہر دام خوشی سے حاضر جان دیتا ہے خریدار بھی ہنستے ہنستے دراصل موت میں آتی ہے نظر ان کو حیات وہ جو جاتے ہیں سرِ دار بھی ہنستے ہنستے…

سر زمین مونگ تیرے جاں نثاروں کو سلام – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 21 ؍جنوری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: سرزمین مونگ تیرے جاں نثاروں کو سلام جن کے پاکیزہ لہو سے تُو ہوئی عالی مقام چند سفّاکوں نے نہلایا تجھے جب خون سے آسماں بھی آ گیا غصہ میں بہر انتقام زندہ باد اے…

مکرم ہمایوں وقار صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل2008ء میں مکرم سعید احمد ناصر صاحب نے اپنے بیٹے مکرم ہمایوں وقار صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جنہیں کسی نے اُن کی دکان میں ہی گولیاں مارکر شہید کردیا۔ مکرم ہمایوں وقار صاحب 1973ء میں ڈیرہ غازیخان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ پھر شیخوپورہ میں D.Com تک پڑھا…

وہی ہے قادر یہ پھر بتایا ، کہ جس نے تھاما نظام تجھ کو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اپریل 2008 ء میں مکرم فاروق محمود صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وہی ہے قادر یہ پھر بتایا ، کہ جس نے تھاما نظام تجھ کو وہ کھینچ لایا ہے خلوتوں سے بنایا جس نے امام تجھ کو چمن میں ہے اب بہار…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11جون 2009ء میں مکرم ڈاکٹر نصیر احمد زاہد صاحب لکھتے ہیں کہ خاکسار محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب کو اُس وقت سے جانتا ہے جب وہ چھٹی کلاس کے طالب علم تھے۔ کبھی کوئی نامناسب لفظ اُن کے منہ سے نہیں سنا۔ کبھی انہوں نے کسی کی دلآزاری نہیں کی۔ اُن کے…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍فروری 2009ء میں محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب کا ذکرخیر مکرم احسان علی سندھی صاحب (معلّم وقف جدید) کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار لکھتے ہیں کہ میری ڈاکٹر صاحب سے پہلی ملاقات 1998ء میں ہوئی۔ مَیں احمدی نہیں تھا اور محترم ڈاکٹر صاحب ہمارے علاقہ کی غریب آبادی کی…

ضبط ِ احوال سوچتے ہوں گے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جولائی 2007ء میں مکرم محمد مقصود احمد منیب صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے: ضبط ِ احوال سوچتے ہوں گے اب تو بس خواب سلسلے ہوں گے مالکانِ جہانِ سرداری برسرِ دار سج گئے ہوں گے چاند جب تھال میں سجا ہوگا سر ندامت سے…

مولوی سید شبیر احمد طاہر شہید

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 15؍مارچ 2007ء میں مکرم مظہر احمد وسیم صاحب نے شہیدِ احمدیت محترم مولوی سید شبیر احمد طاہر صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جنہیں 21؍جون 2006ء کی رات کچھ معاندین نے اُن ہی کے کمرہ میں پھانسی پر لٹکا کر شہید کر دیا تھا۔ شہید مرحوم کی پیدائش 5جنوری 1979ء کو خانپور…