ایفروامریکن مکرم محسن محمود صاحب

ماہنامہ‘‘احمدیہ گزٹ’’امریکہ نومبرودسمبر 2012ء میں نیویارک جماعت کے مخلص ایفروامریکن احمدی محترم محسن محمود صاحب کا تفصیلی ذکرخیر شامل اشاعت ہے جن کی وفات 19؍اکتوبر2012ء کو 87سال کی عمر میں ہوئی۔ آپ کچھ عرصہ سے بوجہ کینسر علیل تھے۔ مکرم شعیب ابوالکلام صاحب لکھتے ہیں کہ محترم محسن محمود صاحب نیویارک کے ابتدائی احمدیوں میں…

ایفروامریکن مکرم محسن محمود صاحب

ماہنامہ‘‘احمدیہ گزٹ’’امریکہ نومبرودسمبر 2012ء میں نیویارک جماعت کے مخلص ایفروامریکن احمدی محترم محسن محمود صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے مبلغ سلسلہ مکرم انعام الحق کوثر صاحب اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ آپ نے 1958ء میں مکرم عبداللہ صاحب کے ذریعہ احمدیت قبول کی جو اُن دنوں نیویارک جماعت کے صدر تھے۔ محترم محسن محمود…

حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ (لاہور) اور حضرت امۃالعزیز بیگم صاحبہؓ (گوجرانوالہ)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍فروری2011ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب نے دو ایسی صحابیات کا تذکرہ کیا ہے جنہیں دو مختلف شہروں میں اوّلین صدر لجنہ رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ ٭ حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ اہلیہ حضرت میر کریم بخش صاحبؓ پہلوان ولد جمال الدین صاحب آف لاہورکے ابتدائی حالات کا علم نہیں۔…

مکرمہ رشیدہ بشیر صاحبہ

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے جریدہ ’’خدیجہ‘‘ (نمبر 1 برائے سال 2011ء) میں مکرمہ رشیدہ بشیر صاحبہ کا مختصر ذکرخیر اُن کی بیٹی مکرمہ عابدہ بشریٰ خالد صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرمہ رشیدہ بشیر صاحبہ 1947ء میں اوکاڑہ میں پیدا ہوئیں ۔ کمسنی میں ہی والدہ کی شفقت سے محروم ہوگئیں تو…

مکرم سید مبشرات احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4فروری 2011ء میں مکرمہ پروفیسر سیّدہ نسیم سعید صاحبہ نے ایک مختصر مضمون میں اپنے بھائی مکرم سید مبشرات احمد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو 14جنوری 2011ء کو 80 سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کرگئے اور پِیس ویلیج میں قطعہ موصیان میں مدفون ہوئے۔ حضرت ڈاکٹر سید شفیع احمد…

مکرم مولوی عبدالغفور صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر 2011ء میں میں مکرمہ امۃالباسط صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد محترم مولوی عبدالغفور صاحب کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم مولوی عبدالغفور صاحب 1928ء میں قادیان میں پیدا ہوئے اور میٹرک تک وہیں سے تعلیم حاصل کی۔ والد مالی تھے جو آپ کے بچپن میں ہی وفات پاگئے۔…

محترم حکیم محمد افضل فاروق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر 2011ء میں مکرم محمد ایوب صابر صاحب کے قلم سے اُن کے والد محترم حکیم محمد افضل فاروق صاحب آف اوچ شریف کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم حکیم محمد افضل فاروق صاحب 1927ء میں اوچ شریف ضلع بہاولپور میں محترم حکیم محمد اکرم صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کی…

محترم چودھری خورشید احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 دسمبر 2011ء میں مکرمہ ع۔ ب صاحبہ نے اپنے والد محترم چودھری خورشید احمد صاحب کا مختصر ذکرخیر تحریر کیا ہے۔ محترم چودھری خورشید احمد صاحب میں خدمت دین اور خدمت خلق کا بہت جوش تھا۔ تقسیم ہند کے وقت حفاظت مرکز کے لئے قادیان بھی گئے لیکن درویشان کی تعداد…

محترم عبدالسمیع نون صاحب کا ذکرخیر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍مارچ 2011ء میں مکرم ماسٹر احمد علی صاحب کے قلم سے بھی محترم عبدالسمیع نون صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ برادرم میاں عبدالسمیع نون کے گاؤں ہلالپور اور ہمارے گاؤں ادرحماں میں صرف دو اڑھائی میل کا فاصلہ ہے۔ آپ کے والد حضرت میاں عبدالعزیز صاحبؓ اپنے…

جناب عبدالستار ایدھی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے ’’خدمت خلق‘‘ کے حوالہ سے شائع ہونے والے سالانہ نمبر 2011ء میں ایک خادم خلق پاکستانی جناب عبدالستار ایدھی صاحب کا مختصر تعارف بھی پیش کیا گیا ہے۔ جنہیں جماعت احمدیہ برطانیہ کے آٹھویں سالانہ پِیس سمپوزیم منعقدہ 20 مارچ 2011ء کے موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ…

حضرت چودھری محمد خان صاحبؓ وڑائچ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2011ء میں حضرت چودھری محمد خانصاحبؓ وڑائچ نمبردار (آف شیخ پور وڑائچاں ) کے بارہ میں اُن کے بیٹے مکرم نصیر احمد وڑائچ صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت چودھری محمد خان صاحبؓ وڑائچ نے فروری 1942ء میں 65 سال کی عمر میں وفات پائی تھی۔ گویا قریباً 1877ء…

درویش صحابہ کرام:حضرت بھائی شیر محمد صاحبؓ دکاندار

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔ حضرت بھائی شیر محمد صاحبؓ کے والد مکرم شیخ میراں بخش صاحب آف دھرم کوٹ رندھاوا تھے۔ آپؓ نے…

درویش صحابہ کرام:حضرت میاں محمدالدین صاحب ؓ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔ حضرت میاں محمدالدین صاحب ؓ حضرت مسیح موعودؑ کے 313 اصحاب میں شامل تھے۔ 1872ء میں پیدا ہوئے اور…

درویش صحابہ کرام:حضرت بھائی عبدالرحیم صاحبؓ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔ حضرت بھائی عبدالرحیم صاحبؓ (سابق جگت سنگھ) ولد سردار چندر سنگھ ڈھلوں (آف سرسنگھ ضلع لاہور ) کا ذکرخیر…

درویش صحابہ کرام: حضرت بابا غلام محمد صاحبؓ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔ حضرت بابا غلام محمد صاحبؓ ولد مکرم فوجدار صاحب موضع مانگا ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے تھے۔ 1902ء میں…

محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب درویش قادیان

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں وفات یافتہ درویشان کے ضمن میں محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کا تفصیلی ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 9؍مئی 2008ء، 28؍جون 2013ء اور 31؍اکتوبر 2014ء میں محترم صاحبزادہ صاحب کی سیرت پر مضامین شائع کئے جاچکے ہیں ۔ ذیل میں صرف اضافی امور…

محترم مولانا ابوالوفاء صاحب درویش

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں وفات یافتہ درویشان کے ضمن میں محترم مولانا ابوالوفاء صاحب کا ذکرخیر بھی شامل اشاعت ہے۔ مولانا ابو الوفاء صاحب10 جنوری 1918ء کو کیرلہ کے ایک معروف سنّی عالم موسی مسلیار کے گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے نانا جان حسن حاجی مسلیار بھی اُس وقت کے…

محترم بہادر خان صاحب درویش

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم دلاور خان صاحب نے اپنے والد محترم بہادر خانصاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ قبل ازیں آپ کا تذکرہ 20مئی 2005ء کے شمارہ کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں کیا جاچکا ہے۔ محترم بہادر خان صاحب گاؤں ’ادرحمہ‘ ضلع سرگودھا میں 1907ء میں پیدا ہوئے۔ صرف پانچ سال کی…

محترمہ رضیہ بیگم صا حبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍نومبر 2011ء میں مکرمہ سلیمہ خاتون صاحبہ کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں وہ اپنی ممانی مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری نثار احمد صاحب کا ذکرخیر کرتی ہیں ۔ محترمہ رضیہ بیگم صاحبہ پابند صوم و صلوٰۃاور دینی شعار پر عمل کرنے والی بہت نیک فطرت خاتون تھیں ۔ آپ…

مکرم را جہ علی محمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اکتوبر 2011ء میں مکرم سیف اللہ وڑائچ صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جو مکرم راجہ علی محمد صاحب کے ذکرخیر پر مشتمل ہے۔ مکرم راجہ علی محمد صاحب PCS آفیسر تھے اور افسر مال کے طور پر ریٹائر ہوئے۔ جماعت احمدیہ گجرات کے امیر ضلع رہے اور اپنے پیچھے نیک…

حضرت مرزا غلام رسول صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5اکتوبر 2011ء میں حضرت مرزا غلام رسول صاحبؓ ریڈر جوڈیشل کمشنر پشاور (یکے از 313 ) کا مختصر تعارف شامل اشاعت ہے۔ حضرت مرزا غلام رسول صاحبؓ کا اصل وطن موضع پنڈی لالہ ضلع گجرات تھا۔ بی اے تک تعلیم اسلامیہ کالج لاہور میں پائی۔ آپ بیعت سے قبل زمانۂ طالبعلمی کے…

کینیا کے احباب کا جذبۂ مالی قربانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8جون 2011ء میں شائع ہونے والے مکرم مظفر احمد درّانی صاحب کے ایک مضمون میں جماعت احمدیہ کینیا کے بعض احباب کے مالی قربانی کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آپ لکھتے ہیں : ٭ ممباسہ سے سو کلو میٹر دُور بحرِہند کے جنوبی ساحل کے علاقہ Mkongani کے…

حضرت مولوی سید محمد رضوی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3اگست 2011ء میں حضرت مولوی سید محمد رضوی صاحبؓ (یکے از 313) کا مختصر سوانحی خاکہ شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی سید محمد رضوی کے والد صاحب کا نام نواب امیر ابو طالب تھا۔ آپ 1862ء یا 1864ء میں بمقام ایلور علاقہ مدراس میں پیدا ہوئے۔ آپ بڑے وجیہ اور خوبصورت تھے۔…

حضرت میاں اللہ بخش صاحب ؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 1 2جون 2010ء میں مکرم وقاص احمد وڑائچ صاحب کے قلم سے حضرت میاں اللہ بخش صاحبؓ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں اللہ بخش صاحبؓ کے والد حضرت میاں غلام رسول صاحبؓ نے اپنے خاندان میں سب سے پہلے حضرت مسیح موعودؑ کے دست مبارک پر بیعت کرنے کی سعادت…

مکرم حکیم عبد العزیز صاحب

محترم حکیم عبدالعزیز صاحب 1911ء میں پیرکوٹ ثانی ضلع حافظ آباد میں پیدا ہوئے ۔ آپ سکول کی تعلیم تو حاصل نہ کر سکے لیکن قدرتی طور پر ذہین ہونے کی وجہ سے فارسی ، عربی اور علم طب کی کچھ کتابیں پڑھ لیں اور قبولِ احمدیت کے بعد تو مطالعہ کے شوق میں ایک…

مکرم نذیر احمد جنجوعہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جولائی 2010ء میں ہومیو ڈاکٹر مکرم مقبول احمد صدیقی صاحب کا اپنے خالو مکرم نذیر احمد جنجوعہ صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم نذیر احمد صاحب جنجوعہ آف سیالکوٹ اپنی ساری فیملی کے ساتھ امریکہ شفٹ ہو چکے تھے۔ تاہم 18مارچ 2010ء کو وہ اپنے آبائی وطن کو…