اصحابِ احمدؑ کا تعلق باللہ
(مطبوعہ انصارالدین یوکے مارچ و اپریل 2021ء) قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: لَا تُدْرِکُہُ الْاَبْصَارُ وَھُوَ یُدْرِکُ الْاَبْصَارَ وَھُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۔ (الانعام:104) یعنی اللہ تعالیٰ کی ہستی وراء الوراء ہے، انسانی عقل ازخود اُس تک نہیں پہنچ سکتی لیکن وہ خود انسانی عقل پر جلوہ افروز ہوتا ہے۔ اس آیت میں معرفتِ الٰہی…