جماعت احمدیہ کے بےلوث فلاحی منصوبے

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 14؍اکتوبر2024ء) جماعت احمدیہ کے بے لوث فلاحی منصوبے اور سیٹھ محمد صدیق بانی صاحب کے صدقات جاریہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری 2014ء میں شامل اشاعت مکرم شریف احمد بانی صاحب کے ایک مضمون میں چند فلاحی منصوبوں کا اور اس حوالے سے محترم سیٹھ محمد صدیق بانی صاحب کے…

محترمہ صاحبزادی امۃالعزیز بیگم صاحبہ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 30؍ستمبر2024ء) لجنہ اماءاللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ برائے 2013ء نمبر1 میں محترمہ صاحبزادی امۃالعزیز بیگم صاحبہ کا ذکرخیر اُن کی بیٹی صاحبزادی امۃالرقیب صاحبہ نے کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ میری امی حضرت اُمّ ناصر صاحبہؓ کے بطن سے نومبر 1921ء کو قادیان میں پیدا ہوئیں۔ آپ…

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ کا صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء (قسط۸)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 9؍ستمبر2024ء) الفضل اخبار میں غیراحمدی شعراء کا نعتیہ کلام دنیائے احمدیت کا ترجمان اخبار روزنامہ الفضل اپنے دامن میں ۱۰۰؍ سالہ تاریخ سمیٹے ہوئے ہے اور علاوہ ازیں اس کی ادبی خدمات کے، یہ درخشندہ پہلو آب زر سے لکھے جانے کے لائق ہے کہ اس کی ۱۹۲۹ء سے…

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ کا صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء(قسط۷)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 2؍ستمبر2024ء) روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء میں مکرم حافظ راشد جاوید صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں گذشتہ سو سال میں الفضل کی مشکلات اور اس پر بننے والے مقدمات نیز الفضل کی آزادیٔ صحافت کے لیے خدمات کا ذکر کیا گیا ہے۔…

اداریہ: کارڈف (ویلز) میں پہلی احمدیہ مسجد کی تعمیر

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جولائی اگست 2024ء) سیّدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے اصحاب نے حقیقی اسلام کا پیغام دیار مغرب میں پہنچانے کے لیے جو بےلَوث قربانیاں پیش کی تھیں اُنہیں ہمارے ربّ نے قبولیت کا شرف عطا فرمایا ہے۔ مثلاً ماموریت کے ابتدائی ایام میں ہی حضرت مسیح موعودؑ نے…

جلسہ سالانہ کے فیوض و برکات اور ثمرات

(مطبوعہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جلسہ سالانہ نمبر 2023ء)  (مطبوعہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ لندن جولائی اگست 2024ء) جلسہ سالانہ کی ایمان افروز تاریخ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ 27؍دسمبر 1891ء کو قادیان میں منعقد ہونے والے پہلے جلسہ سالانہ میں 75؍احباب شامل ہوئے جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شرفِ مصافحہ بخشا اور…

مسجد بیت الرحیم کارڈف کی ایمان افروز تاریخ

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جولائی اگست 2024ء) ویلز اور ساؤتھ ویسٹ ریجن تجنید کے لحاظ سے یوکے کا سب سے چھوٹا ریجن ہے مگر فاصلے کے لحاظ سے وسیع و عریض علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔ تنظیمی لحاظ سے یہ ریجن تین مجالس کارڈف، برسٹل اور سوانزی پر مشتمل ہے۔ کارڈف مجلس یہاں کی سب سے…

کوٹلی (کشمیر) اور اُس کے ملحقات میں احمدیت کا نفوذ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 22؍اپریل 2024ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ25؍جنوری2014ء میں مکرم محمد ریحان ندھیری صاحب کے قلم سے کوٹلی (کشمیر) کے علاقے میں احمدیت کے نفوذ سے متعلق ایک تاریخی مضمون شامل اشاعت ہے جسے ’’تاریخ احمدیت کشمیر‘‘ از مکرم محمد اسداللہ قریشی صاحب مربی سلسلہ کی مدد سے قلمبند کیا گیا ہے۔…

بین الاقوامی کسرِ صلیب کانفرنس، لندن

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مارچ اپریل2024ء) مئی 1977ء کی بات ہے کہ خاکسار نے برطانیہ کے اخبارات میں یہ خبر پڑھی کہ 1978ء کے آغاز میں برطانیہ کی بعض عیسائی تنظیمیں ’’ مقدس کفن‘‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس کاانعقاد کریں گی جس میں اس بات کا تعین کیاجائے گا کہ آیا یہ ’’ مقدس کفن‘‘،…

کارڈف (ویلز) میں پہلی احمدیہ مسجد بیت الرحیم

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مارچ و اپریل 2024ء) (مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 23؍اپریل 2024ء) ویلز (برطانیہ) کے دارالحکومت کارڈف میں پہلی احمدیہ مسجد بیت الرحیم کی تعمیر کے لیےفنڈریزنگ تقاریب کا انعقاد (رپورٹ:محمود احمد ملک) یورپ میں پہلی احمدیہ مسجد یعنی مسجد فضل لندن کا سنگ بنیاد ٹھیک ایک سو سال قبل ۱۹۲۴ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ…

مولوی کرم دین سکنہ بھیں ؔسے ایک ملاقات

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جنوری و فروری 2024ء) مولوی کرم دین صاحب سلسلہ احمدیہ کے مشہور مخالف موضع بھیں تحصیل چکوال ضلع جہلم کے ایک معز زعلمی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ مزروعہ زمین بھی کافی تھی۔ علمی لحاظ سے بھی اپنے علاقہ میں ممتاز تھے اور علاقہ بھر میں ان کی خوب مانتا تھی۔ کوئی…

حضرت چودھری نثار احمد صاحبؓ

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جنوری و فروری 2024ء) حضرت چودھری نثار احمد صاحبؓ کا نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رکھا۔ آپ حضرت منشی امام الدین صاحبؓ کے بیٹے اور مکرم چودھری ظہور احمد صاحب (سابق ناظردیوان صدرانجمن احمدیہ ربوہ) کے بڑے بھائی تھے۔ حضرت منشی صاحبؓ کی بعض روایات ’’والدہ نثار احمد‘‘کے نام سے…

ایک سو سال پہلے … تاریخ کا ایک زرّیں ورق

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جنوری و فروری 2024ء) حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓ کا پہلا انگریزی خطاب حضور نے ۹ ؍ستمبر ۱۹۲۴ء کی شب ایسٹ اور ویسٹ یونین کے اجلاس میں یونین کے صدر مسٹر داس گپتا (Mr. Das Gupta) کی درخواست پر شرکت فرمائی۔ جو مختصر لیکچر حضور نے اس تقریب کے لیے تحریر فرمایا…

تعارف کتاب ’’سفر یورپ 1924ء‘‘ مؤلفہ حضرت بھائی عبدالرحمٰن صاحب

(مطبوعہ اخبار الفضل انٹرنیشنل مصلح موعود نمبر20 فروری 2024ء) ایک حدیث مبارکہ میں آنحضورﷺ نے سفر کو عذاب کا ٹکڑا فرمایا ہے۔ لیکن جس سفر کی مشقّت اور صعوبت خدا اور اُس کے دین کی خاطر اختیار کی جائے تو اس سفر میں ایسی برکت عطا کی جاتی ہے جو صدیوں تک اپنی باثمر تاریخ…

سیّدنا حضرت مصلح موعودؓ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 19؍فروری و 26؍فروری 2024ء) سیّدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں مکرمہ سیّدہ منورہ سلطانہ صاحبہ کا ایک مضمون لجنہ اماءاللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ برائے2013ء نمبر1 کی زینت ہے۔ حضرت شاہ نعمت اللہ ولیؒ نے اپنے الہامی قصیدہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی…

محترم مولانا صوفی محمد اسحاق صاحب مرحوم

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین نومبرودسمبر 2023ء)   میرے دادا مکرم شیخ اللہ بخش صاحب کپڑے کا کاروبار کرتے تھے لہٰذا آپ کے نام کے ساتھ شیخ لگایا جاتا ہے ورنہ آپ کی قوم راجپوت تھی۔ آپ کا تعلق تلونڈی کھجور والی ضلع گوجرانوالہ سے تھا اور دہلی میں ایک بہت بڑی دکان تھی۔ آپ اور آپ…

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے چالیسویں سالانہ اجتماع کا بابرکت انعقاد

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین نومبرودسمبر 2023ء) مجلس انصاراللہ برطانیہ کے چالیسویں سالانہ اجتماع کا بابرکت انعقاد سیّدنا حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا برطانیہ اور چند دیگر ممالک کے اجتماعات سے بیک وقت براہ راست اختتامی خطاب ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے توسّط سے دنیابھر میں نشر کیا گیا انصار سے (اردو اور انگریزی…

افغان بادشاہ امان اللہ خان کا آخری سفر

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبرواکتوبر 2023ء) سابق شاہِ افغانستان امان اللہ خان کی موت بھی بحیثیت ایک انسانی حادثے کے بڑی سبق آموز تھی۔ ان کی زندگی سے لوگ بہت عبرت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اولوالعزم شخص بگولے کی طرح اٹھا اور آندھی کی طرح چھایا اور بادِ صرصر کی طرح غائب غُلّا ہو گیا۔…

محترم ڈاکٹر کریم اللہ زیروی صاحب

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جولائی و اگست، ستمبرواکتوبر 2023ء) (مرتّب:بشارت الرحمن زیروی) خاکسار کے بڑے بھائی ڈاکٹر کریم اﷲ زیروی صاحب 4؍ جنوری 2023ء کو واشنگٹن امریکہ میں وفات پا گئے۔ آپ گزشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور Dialysis پر تھے۔ مسجد بیت الرحمٰن امریکہ میں آپ کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور احمدیہ…

پاکستان میں اینٹی احمدیہ تحریک (فسادات 1974ء) کے دوران میں احمدیہ مسلم مشن انگلستان کی کارگزاری

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جولائی و اگست 2023ء) 1974ء میں پاکستان میں جناب ذوالفقار علی بھٹو بر سر اقتدار تھے۔ چند سال قبل 1970ء کے انتخابات میں جماعت احمدیہ نے پیپلز پارٹی کی مدد کی تھی کیونکہ اس پارٹی کے منشور میں یہ درج تھا کہ اُن کے نزدیک مذہب ہر انسان کا ذاتی معاملہ ہے…

نُور سا اِک دَور خامِس میں اُترتا دیکھنا … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن4؍ستمبر 2023ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ دسمبر 2014ء میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد فضل لندن نے مسجد مریم گالوے (آئرلینڈ) کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے منظوم تأثرات بیان کیے ہیں۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: نُور سا اِک دَور خامِس میں اُترتا…

اداریہ: درازیٔ عمر کا ایک کارگر نسخہ

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جولائی و اگست2023ء) احمدیہ لٹریچر میں وقتاً فوقتاً جن عمدہ کتب کا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اُن میں ایسے بہت سے خدّامِ احمدیت کا تذکرہ پیش کیا جاتا ہے جن کا مقصدِ حیات فقط یہ تھا کہ زمین کے کناروں تک اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانے کے لیے ہرممکن جدّوجہد کریں…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کا دورۂ سیرالیون

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍ جون 2023ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ستمبر 2013ء میں مکرم مبارک احمد طاہر صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے دورۂ سیرالیون کے حوالے سے چند چشم دید واقعات پیش کیے گئے ہیں۔ مغربی افریقہ کا ایک چھوٹا سا ملک سیرالیون ہے جس…

محبت، شفقت اور عقیدت کی دلپذیر داستان (دوسرا حصہ)

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مئی و جون2023ء) مکرم خلیفہ فلاح الدین احمد صاحب (المعروف فِلّی بھائی) کی خلفائے کرام کے حوالے سے بیان کردہ خوبصورت یادوں پر مشتمل دوسری اور آخری قسط پیش ہے۔ قسط اوّل کے لیے براہ کرم جنوری فروری 2023ء کا شمارہ ملاحظہ فرمائیں۔ (مدیر) (مرتبہ: محمد اسلم خالد + محمود احمد ملک)…

خلافتِ خامسہ میں تائیداتِ الٰہیہ احمدیت کی صداقت کا منہ بولتا ثبوت

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مئی و جون2023ء) قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اپنے جنود اور لشکروں، مومنوں اور متقی مسلمانوں کے جو نشانات بیان فرمائے ہیں ان میں ایک روشن اورچمکدار نشان تائیدات الٰہیہ کا نشان ہے جوہر جگہ، ہر مقام، ہر قریہ اور تمام دیار و امصار میں نظر آتا ہے۔ چنانچہ فرمایا: اِنَّا…

لندن میں ایک صدی قبل جماعت احمدیہ کی طرف سے دفاعِ ناموسِ رسالت کی عظیم مہم

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مارچ و اپریل2023ء) تاریخ احمدیت سے ایک ورق لندن میں ایک صدی قبل دو اخبارات کے شرمناک خاکے اور جماعت احمدیہ کی طرف سے دفاعِ ناموسِ رسالت کی عظیم مہم (شیخ فضل عمر) حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ناموس کی حفاظت کسی انسان کی محتاج نہیں۔ لیکن امر واقعہ یہ ہے…